میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اندرون ملک موسم کی خرابی،کراچی سے آنے جانے والی ٹرینوں کا نظام درہم برہم

اندرون ملک موسم کی خرابی،کراچی سے آنے جانے والی ٹرینوں کا نظام درہم برہم

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

کراچی کے کینٹ ریلوے اسٹیشن سے اندرون ملک جانے اورآنے والی ٹرینیں پانچ سے چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔مسافروں نے ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیر اور سہولیات کے شدید فقدان پرپریشانی کااظہارکیاہے اندرون ملک دھنداورموسم کی خرابی کی وجہ سے ٹرینیوں کی آمد و روانگی میں گھنٹوں تاخیر۔ریلوے انتظامیہ کی سہولیات کی فراہمی میں عدم دلچپسی ۔ مسافرٹرین کے سفر میں ذہنی کوفت کا شکارہونے لگے ۔متعدد ٹرینیں منزل پر پہنچنے اور روانہ ہونے میں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں ٹرینیوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کے سبب بوگیوں میں پانی اور بجلی کے اسٹینڈ بائی جنریٹر تک کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور مسافر رل جاتے ہیں۔دوسری جانب ریلوے حکام محفوظ اور پرسکون سفر فراہم کرنے کا راگ الاپ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں