میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب اسمبلی توڑنے کا اعلان، چودھری پرویز الہٰی نے سمری پر دستخط کر دیے

پنجاب اسمبلی توڑنے کا اعلان، چودھری پرویز الہٰی نے سمری پر دستخط کر دیے

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پنجاب اسمبلی توڑ دی گئی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پنجاب اسمبلی توڑ دی گئی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی، گورنر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو 48 گھنٹےمیں اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ حمزہ شہباز کو خط لکھ کر عبوری حکومت بنانے کا کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق، پرویز الہٰی، مونس الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پی ٹی آرئی رہنما نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے قیام کے لیے حمزہ شہباز کو خط لکھنے جا رہے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں، وفاقی حکومت کو اپنے بل سے باہر آنا چاہیے، اسپیکر کو بھی کہہ رہے ہیں ہمارے استعفے قبول کریں۔ اس سے قبل عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے اجلاس میں فوری اسمبلی توڑنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے رائے دی تھی کہ پنجاب اسمبلی توڑنے میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پرویز الہٰی اور ق لیگ کے ارکان کی کل رات کی گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آئی۔ اندرونی کہانی کے مطابق ق لیگ ارکان نے پرویز الہٰی کو اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی پر اعتماد کا ووٹ دیا۔ ق لیگی اراکین کا کہنا تھا کہ ہم اعتماد کا ووٹ دیں، آپ اسمبلی توڑ دیں، یہ تو ٹھیک نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں