میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی الیکشن رکوانے کی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت کے معاملے میں عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق درخواست پر تفصیلی دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔ حتمی فیصلہ ہونے تک بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق ایم کیو ایم کی حکم امتناعی درخواست کی سماعت میں ایڈوکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر، ایم کیو ایم وکیل طارق منصورعدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل ایم کیو ایم نے دلائل دیے کہ نامکمل الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کا نوٹفیکیشن جاری کیا تھا جوغیر قانونی ہے جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ایم کیو ایم کی الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق ایک درخواست پہلے مسترد ہوچکی ہے۔ ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق درخواست میں بھی بلدیاتی الیکشن رکوانے کی استدعا کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں