میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان کی خواتین پر پابندیاں، آسٹریلیا افغانستان کے خلاف کرکٹ سیریز سے دستبردار

طالبان کی خواتین پر پابندیاں، آسٹریلیا افغانستان کے خلاف کرکٹ سیریز سے دستبردار

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کرکٹ آسٹریلیا نے طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کو جواز بناتے ہوئے افغانستان کے خلاف مارچ میں شیڈول 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق یہ فیصلہ ہوا ہے کہ اس وقت سیریز کھیلنا ممکن نہیں۔ اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے معاملے پر حکومت سے طویل مشاورت ہوئی اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول 3 میچوں پر مشتمل افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فیصلہ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کو پارکس اور جِم میں جانے کا بھی موقع نہیں دیا جاتا۔ رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ ہے جو متحدہ عرب امارات میں شیڈول تھی۔ واضح رہے کہ افغانستان میں خواتین پر حال ہی میں کئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بھارت کے بعد افغانستان کے ساتھ یواے ای میں تین ون ڈے میچز کھیلنا طے تھے۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں