میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں اومیکرون کے پھیلا ؤمیں خطرناک اضافہ، ماسک پہننالازمی قرار

کراچی میں اومیکرون کے پھیلا ؤمیں خطرناک اضافہ، ماسک پہننالازمی قرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ صحت سندھ کے ٹاسک فورس اجلاس میں غیرویکسین شدہ افراد کی موجودگی پر شاپنگ مالز اور اسکول سیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اومی کرون کا تیزی سے پھیلا کے پیش نظر وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہوکی زیرصدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں کراچی میں تمام شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے غیرویکسین شدہ افراد کی موجودگی پر شاپنگ مالز اور اسکول سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرصحت سندھ نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کیلئے 14دن کی خصوصی مہم چلائی جائیگی ، جس میں خواتین کو گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔اجلاس میں اسکولوں میں موجود بچوں کی بھی فوری ویکسینیشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک کراچی کی42فیصد آبادی کی ہی ویکسی نیشن ہوئی ہے، اسپتالوں میں زیرعلاج 90فیصد کورونا کے مریضوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔خیال رہے کراچی میں کورونا کا پھیلا خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے ، شہر میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح اٹھارہ فیصد سے بڑھ گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں