میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی آلودہ ترین شہر،وفاقی وزیرماحولیات سیپاکی کارکردگی پربرہم

کراچی آلودہ ترین شہر،وفاقی وزیرماحولیات سیپاکی کارکردگی پربرہم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے ماحولیات ، موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے سیپا کے نان کیڈر ڈی جی نعیم مغل کی کارکردگی کی قلعی کھول دی،زرتاج گل نے کہا کہ کراچی آلودہ ترین شہر ہے، کراچی کے ساحل پر پلاسٹک کے ڈھیر ہیںاور سمندر میں بغیر ٹریٹمنٹ کے گندہ پانی چھوڑا جاتا ہے،پلاسٹک کے ڈھیر اور گندہ پانی چھوڑنے کی ذمہ دار محکمہ ماحولیات سندھ ہے ۔پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور پاک نیوی نے سمندر میں بحری جہازوں سے خارج ہونے والے آئل کو روکنے اور سمندر کو آئل سے پاک کرنے کیلئے مشق بارہ کڈا شروع کردی گئی، بارہ کوڈا مشق کی افتتاحی تقریب پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی میں منعقد ہوئی ، بعد میں مہمان خصوصی کے طور پر ایک مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ سمندر میں آلودگی کے باعث نہ صرف سمندری حیات کو خطرات ہیں بلکہ ماحولیاتی اثرات بھی مرتب ہورہے ہیں، کراچی سمیت سندھ بھر کے ساحل پر پلاسٹک کے ڈھیر ہیںاور اس کی ذمہ دارحکومت سندھ ہے، سیوریج کے ساتھ ساتھ اسپتالوں، صنعتوں کا فضلہ اورخطرناک مواد سمندر میں چھوڑا جاتا ہے، سمندر میں پانی بغیر ٹریٹمنٹ کے چھوڑا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سمندر ی حیات پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں، سمندر میں 65فیصد آلودگی پلاسٹک کی تھیلیوں اور میٹریل کی وجہ سے ہے اور اس کی ذمہ دار سیپا اور محکمہ ماحولیات سندھ ہے، ہم نے پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی عائد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور آلودہ ترین شہر ہیں، سمندر میں آلودگی کی ایک وجہ شپ بریکنگ گڈانی بھی ہے، ہم آلودگی کے گرد گھرے ہوئے ہیں، دریائے سندھ پر پروٹیکٹڈ ایریا بنائے جائیں تاکہ شارک کو بچایا جا سکے، ہماری سانس مزید آلودگی کو برداشت نہیں کرسکتی ،تحریک انصاف کی حکومت نے آلودگی کم کرنے کیلئے پروگرام شروع کئے ہیں، ہم نے 3سال میں فلیگ شپ پروگرام دیے ہیں ، بلین ٹری سونامی، گرین پاکستان آلودگی ختم کرنے کیلئے اہم اقدام ہیں، مینگروز کے تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے اور جنگلات زیادہ ہونے سے آلودگی کم ہوگی اور ماحولیات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حال ہی میں کوہ مری میں لوگ فوت ہوئے ہیں تو کراچی میں کرنٹ لگنے کے باعث 37 شہری فوت ہوئے تھے، کراچی میں بارشوں کے بعد پانی جمع ہونے سے لوگ فوت ہوتے ہیں تو ذمہ دار حکومت سندھ ہے، حکومت سندھ بھنڈاڑ اور ڈنگی جزائر پر سرمایہ کاری سے انکار کررہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں