قومی سلامتی پالیسی ،حکومت کاغیرخفیہ نکات کے اجراء کافیصلہ
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے 100سے زائد صفحات پر مشتمل پالیسی کا آدھا حصہ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، قومی سلامتی پالیسی کے اکانومی، ملٹری اور ہیومن سیکیورٹی 3اہم بنیادی نکات ہیں، پالیسی میں ہائبرڈوار، معیشت، بڑھتی آبادی، صحت، پانی اور ماحولیات کے مسائل بھی شامل ہیں، نئی حکومت پالیسی میں ردوبدل کرسکے گی، وزیراعظم جمعہ کو پالیسی کے غیرخفیہ نکات کا اجرائ کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے 100 سے زائد صفحات پر مشتمل پالیسی کا آدھا حصہ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم جمعہ کو پالیسی کے غیرخفیہ نکات کا اجرائ کریں گے، حکومت پاکستان کی جانب سے بنائی گئی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں۔اکانومی، ملٹری اور ہیومن سیکیورٹی کے تین بنیادی نکات پر مشتمل ہے۔ اکانومی سکیورٹی کو پالیسی میں مرکزی حیثیت دی گئی ہے، ملکی سلامتی سے متعلق پہلی بار جامع پالیسی تیار کی گئی، سلامتی پالیسی پر سالانہ بنیادوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔