میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل، خفیہ اطلاع پر سافٹ ویئر ہائوس پر چھاپہ

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل، خفیہ اطلاع پر سافٹ ویئر ہائوس پر چھاپہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے سائبر کرائم سرکل نے خفیہ اطلاع پر شہرقائد میںسافٹ ویئر ہائوس پر چھاپہ مارا ہے ۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بزنس ایونیو میں واقع سافٹ ویئر ہائوس کے عملے سے پوچھ گچھ کی اور ڈیٹا کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم کے حکام کے مطابق شاہراہِ فیصل پر واقع بزنس ایونیو کے چھٹے فلور پر قائم سافٹ ویئر ہائوس میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران کمپیوٹرز سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیاگیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے مطابق سائبر کرائم سرکل نے شارع فیصل پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں قائم بزنس ایوینیو کی عمارت کے اندر موجود سافٹ ویئر ہایوس کے دفتر پر چھاپہ مارا ۔ ایف آئی اے سائبرکرائم حکام نے سافٹ ویئر ہائوس میں موجود8 افراد سے پوچھ گچھ بھی کی اور دفتر میں موجود ڈیٹا کی تفصیلات بھی حاصل کیں ۔چھاپے کے دوران بزنس ایونیو کے داخلی و خارجی راستوں کو بند رکھا گیا۔ایف آئی اے حکام نے 2 گھنٹے سے زائد سافٹ ویئر ہائوس میں چھان بین کی ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے کمپیوٹرز اور دیگر سامان تحویل میں لیا گیا۔میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالغفار نے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ فی الحال کارروائی سے متعلق میڈیا کو کچھ نہیں بتا سکتے ۔ سرکاری بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کا عملہ سافٹ ویئر ہائوس کے کمپیوٹرز کی جانچ کر رہا ہے ۔ملازمین سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ جب کہ چوکیدار کو بھی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں