میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری کاعلاج کیلئے امریکا روانگی کا امکان

آصف زرداری کاعلاج کیلئے امریکا روانگی کا امکان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) طبی ضمانت پر رہا پاکستا ن پیپلز پارٹی کے سابق صدر آصف علی زرداری نے علاج کی غرض سے بیرون ملک روانگی پر مشاورت کا آغاز کر دیا سینئر قانون دان سے تجاویز طلب کر لی گئیں آ ئندہ چند روز میں عدالت کی جانب سے اجاز ت ملنے پر امریکا روانگی کا امکان طبیعت میں بہتری کے باعث اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ذرائع کے مطابق گذشتہ شب طبیعت بگڑنے پر دل کے عارضے، شوگر اور بلڈ پریشر میں مبتلا سابق صدر کو ڈاکٹروں کی تجویز پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد طبی معائنے اور ضروری ٹیسٹ کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔ا س ضمن میں ان کے قریبی عزیز و اقارب کی جانب سے بیرون ملک علاج کروانے کی تجویز پیش کر دی گئیں ہیں جس پر ان کی جانب سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آ صف زرداری کو دل کی پیچیدہ بیماریاں ہیں جس کا علاج پاکستان میں دستیاب نہیں ہے آ ئندہ چند روز میں ان کے وکلا کی جانب سے عدالت سے رجوع کیے جانے کا اندیشہ ہے جس میں ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی جا ئے گی۔ آصف زرداری کو 11دسمبر 2019 کو اسلام آ باد ہائیکورٹ کی جانب سے طبی ضمانت پر پر رہا کیا گیا ہے حالیہ دنوں نیب کے دائر کیے گئے جعلی بینک اکاؤنٹس،پارک لین ای اسٹیٹ پرائیوٹ لمیٹڈ،ٹھٹھہ واٹر سپلائی اور توشہ خانہ کرپشن ریفرنسز کا سامنا کر رہے ہیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے 9 ستمبر کو توشہ خانہ ریفرنس،دس اگست کو پارک لین ای اسٹیٹ پرائیوٹ لمیٹڈکے ذریعے مبینہ طور پر بے نامی جائیدادیں بنانے، 5 اکتوبر کو ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ان کیخلاف فرد جرم عائد کی گئی ہے جبکہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ان پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کر دی گئی ہے۔ اسلام آ باد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق 6 مقدمات بھی سماعت کے لیے مقرر کر لیے گئے ہیں جس کے تحت 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت آ ج ہوگی جبکہ جعلی اکاؤنٹس کے دو کیسز میں آصف زرداری کی بریت کی درخواستیں 19جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کیخلاف جعلی اکاؤنٹس ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی 3 درخواستوں پر سماعت 20جنوری کو ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں