مہنگائی کا جن بے قابو یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ
شیئر کریں
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 19 سے 27روپے فی لیٹر اورگھی کی قیمت میں 20سے 20 روپے فی کلو تک کااضافہ کردیاہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کے نوٹی فیکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل 19سے 27روپے فی لیٹر اور گھی 20سے 22روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔کوکنگ آئل اور گھی مہنگا کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے-یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل کی قیمت 296 روپے سے بڑھ کر 323 روپے اور 223 روپے سے بڑھ کر 242 روپے جبکہ 320 روپے سے بڑھ کر 345 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے- اسی طرح گھی کے مختلف برانڈز کی قیمت 230 روپے سے بڑھ کر 252 روپے فی کلو ہو گئی- ڈھائی ہفتے قبل بھی مختلف برانڈز کے گھی کی قیمت 8 سے 43 روپے فی کلو جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 5 سے 17 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا-یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور گھی مالکان نے لاگت میں اضافے کو جواز بناکر کم ریٹ پر گھی اور کوکنگ آئل فراہم کرنے سے انکار کیا جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا-حکام کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکچ کے تحت گھی کے جن برانڈز کی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر ہے ان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔