میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل  میں 3 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں 3 ملزمان گرفتار

Author One
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی: سمیت سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے ایم ڈی کیٹ پرچہ آؤٹ ہونے کے تناظر میں درج مقدمے کے تحت 3 ملزمان شیراز بلال، طارق عزیز سموں اور شان درانی کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزمان کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں تحقیقات جاری تھیں۔

تحقیقات میں ملزمان رقم کے عوض طالبعلوں کو آؤٹ پرچہ فراہم کرنے میں ملوث ہیں ملزمان کے موبائل سے امیدواروں کو پرچہ بھیجنے کے اسکرین شاٹس بھی ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار  پرچہ آؤٹ ملزمانکرنے والےگروہ کے اہم ارکان ہیں اور گروہ 24-2023ء میں ایم ڈی کیٹ کے پرچے آؤٹ کرتا رہا ہے گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں