پاک چین افواج کے درمیان مشترکہ مشق واریئر8کاانعقاد
Author One
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
راولپنڈی:پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ مشق واریئر8 کا انعقاد کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق 19 نومبر سے 11 دسمبر تک جاری رہیں-
تین ہفتے تک جاری رہنے والی یہ مشق انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سالانہ مشقوں کی آٹھویں کڑی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران وزیٹرز ڈے کی تقریب 10 دسمبر کو ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز، ہلالِ امتیاز تھے، چین کے سفیر اور دیگر مہمانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں شرکا نے مشق کے دوران فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند معیار کو سراہا۔