میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل نے شام میں اہم ترین فوجی مراکز تباہ کر دیے

اسرائیل نے شام میں اہم ترین فوجی مراکز تباہ کر دیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایک جنگی نگران نے منگل کو کہا کہ اسرائیل نے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے فضائی حملوں کی ایک بوچھاڑ سے شام میں اہم ترین فوجی مقامات تباہ کر دیئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کی سرحد سے متصل اسرائیل نے الاسد کے زوال کے بعد اسرائیل سے منسلک گولان کی پہاڑیوں کے مشرق میں ایک بفر زون میں فوج بھیجی جسے وزیرِ خارجہ گیڈون سار نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر محدود اور عارضی قدم قرار دیا۔بندرگاہی شہر لطاکیہ کے قریب اسرائیل نے فضائی دفاعی تنصیب کو نشانہ بنایا اور شامی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ ساتھ فوجی گوداموں کو بھی نقصان پہنچایا۔دارالحکومت دمشق میں اور اس کے اردگرد حملوں میں فوجی تنصیبات، تحقیقی مراکز اور الیکٹرانک جنگی انتظامیہ کو نشانہ بنایا گیا۔منگل کے اوائل میں آبزرویٹری کے رپورٹ کیے گئے حملوں کے چند گھنٹے بعد دمشق میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں