میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے انجینئرنگ یونٹ پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے انجینئرنگ یونٹ پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے قومی ایئرلائن کا شعبہ انجینئرنگ 6.5 بلین روپوں میں پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ایک سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ پریسشن انجینئرنگ کمپلیکس کی مالیت6.5ارب روپے ہے جس میں موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے متعلقہ واجبات کے 4ارب روپے بھی شامل ہیں۔پاک فضائیہ اس شعبے کو خریدنے کی مد میں حکومت کو آئندہ 5 برسوں میں 2.5ارب روپے نقد ادا کرنا ہوں گے۔علاوہ ازیں آئندہ دس برس میں ریٹائرڈ ہونے والے 259ملازمین کی پنشن اور پراویڈنٹ فنڈ کی مد میں 3ارب روپے کے واجبات بھی ادا کرے گی۔اسی طرح موجودہ 251ملازمین کی تخمینہ شدہ پنشن اور پروویڈنٹ فنڈ کی واجبات میں بھی مزید 1.1ارب روپے بھی پاک فضائیہ کے ذمے ہوں گے۔ واضح رہے کہ پی ای سی قومی ایئرلائن کا ایک کاروباری یونٹ ہے جو ایرو اسپیس انڈسٹری اور متعدد دیگر صنعتوں کے لیے اعلی درستگی کے پرزے تیار کرتا ہے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ایک وزارتی کمیٹی پہلے ہی پاک فضائیہ کو پی آئی اے کا یہ یونٹ 6.5 ارب روپے کی کل قیمت پر منتقل کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ایک باضابطہ سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ پی ای سی کو پہلے ہی بنیادی پی آئی اے سے الگ کیا جا چکا ہے۔گزشتہ برس دسمبر کے آخر تک پی ای سی کے کل اثاثوں کی مالیت 1.2 ارب روپے تھی جب کہ اس کے کل واجبات کا تخمینہ 2.9 ارب روپے تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں