میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ کا سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

ن لیگ کا سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
پیر, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے اور ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے لیاری، کیماڑی، ملیر اور کورنگی میں ن لیگ ورکرز کنونشنز کا انعقاد کرے گی، پہلا ورکرز کنونشن 15 دسمبر کو حیدرآباد میں ہوگا جبکہ نوشہروفیروز، سانگھڑ، میرپور خاص، نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں بھی ن لیگ ورکرز کنونشن منعقد کرے گی۔ ن لیگ ورکرز کنونشنز سے صوبائی صدر بشیر میمن، مرکزی نائب صدر شاہ محمد شاہ، محمد زبیر، کھیل داس کوہستانی، نہال ہاشمی، علی اکبر گجر اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے صدر اقلیتی ونگ سندھ کھیل داس نے بتایا کہ 20 سے 25 دسمبر تک ن لیگ کے تحت سندھ بھر میں کرسمس اور بانی قائد اعظم محمد علی جناح، قائد نواز شریف کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں ن لیگ باضابطہ طور پر اپنی انتخابی شروع کرنے جارہی ہے، ن لیگ سندھ میں مضبوط سیاسی قوت ہے، سندھ کے عوام نواز شریف کی ترقی کے ویژن کے ساتھ ہیں۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ سندھ بھر میں ورکرز کنونشن عوامی اجتماعات منعقد ہونگے، ن لیگ قیادت کی ہدایت پر سندھ میں بھرپور انتخابی مہم شروع کررہے ہیں۔ کھیل داس نے مزید کہا کہ 2024 کے الیکشن نتائج ثابت کریں گے نظریہ نواز پورے ملک میں مقبول ہے، بشیر میمن کے آنے سے سندھ میں ن لیگ کی مزید متحرک ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں