میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار، دو روزہ راہداری ریمانڈ بھی منظور

پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار، دو روزہ راہداری ریمانڈ بھی منظور

جرات ڈیسک
پیر, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کی کارکن خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لینے کے بعد کوئٹہ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ لینے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج عبہر گل کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مختلف مقدمات میں تفتیش کے لیے ملزمہ کا کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت سے وارنٹ لیا ہے، ملزمہ سے تفتیش کرنی ہے، عدالت تین روز کا راہداری ریمانڈ منظور کرے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر تے ہوئے انہیں دو روز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ قبل ازیں پنجاب حکومت نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لیا تھا جس کا حکومتی تحریری آرڈر سرکاری وکیل نے عدالت میں پیش کرنا تھا۔ واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے نظر بندی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں