میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی جی اسحاق کھوڑو کی نگرانی میں غیرقانونی تعمیرات میں تیزی

ڈی جی اسحاق کھوڑو کی نگرانی میں غیرقانونی تعمیرات میں تیزی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی نگرانی میں ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم کے تحت خلاف ضابطہ تعمیرات میں تیزی، سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد توہین عدالت کے مرتکب ہونے لگے، 80 فیصد سے زائد عمارتوں میں فائر فائٹنگ سسٹم نہ ہونے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو کی نگرانی میں ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم نے بھاری رشوت عوض بلڈرز مافیا کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی کھلی آزادی دیدی ہے، ضلع شرقی کے علاقے جمشید ٹاؤن ایڈمن سوسائٹی میں ڈائریکٹر عبدالرقیب کی نگرانی میں پلاٹ نمبرB217 بلاک 3، پلاٹ نمبرB85 بلاک 5، پلاٹ نمبر B44 بلاک 5، پلاٹ نمبر D42 بلاک نمبر 4 پر زیر تعمیر کمرشل عمارتوں میں ہنگامی اخراج کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، پورشنز کی تعمیرات سے آبادی میں اضافہ، گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں نے گھروں میں سلنڈرز استعمال کرنا شروع کردیے جس کے باعث آتشزدگی کی واقعات بڑھنے لگے ہیں، سندھ بلڈنگ کے کرپٹ و بدعنوان افسران کی بے حسی اور رشوت کے عوض فرائض سے مجرمانہ غفلت نے قیمتی انسانی جانوں کو داو پر لگادیا ہے، 80 فیصد سے زائد عمارتوں میں فائر فائٹنگ سسٹم موجود ہی نہیں ہے، جبکہ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد اور بلڈرز توہین عدالت میں آزاد ہیں، ڈی جی اسحاق کھوڑو ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے نگرانی کرنے لگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں