بلاول بھٹو کو آصف زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیسے لیں گے؟، جاوید لطیف
شیئر کریں
سینئر لیگی رہنما جاوید لطیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول کو آصف زرداری سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیسے لیں گے؟، انہوں نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس دن سابق صدر گفتگو کریں گے تو ان کو جواب بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے کبھی ریڈ لائن کراس نہیں لیکن پیپلز پارٹی کر چکی ہے، ہمارے لیے پیپلز پارٹی یا پی ٹی آئی مسئلہ نہیں ہے، ہم کہتے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ سب کیلیے ہونی چاہیے، کیا مسلم لیگ (ن) کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہے؟ ہمیں تو آج بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔جاوید لطیف نے کہا کہ خوشی ہے ذوالفقار بھٹو کا کیس انصاف کیلیے لگا ہے، کیا بلاول ہمارے انصاف کیلیے بھی 45 سال ہی چاہیں گے، کیا ہم 45 سال انتظار کریں کہ نواز شریف کو انصاف ملے گا۔جاوید لطیف نے کہا کہ آج بھٹو والا ماحول نہیں ہے اسی لیے نواز شریف کو بھی انصاف مل رہا ہے، کیا ووٹ کو عزت یہ تھی جو بلوچستان اسمبلی میں کیا گیا، ہمارا منہ کوئی کھلوائے نہ ہم اس قسم کی باتیں کرنا چاہتے ہیں، شاہنواز بھٹو کی ذوالفقار فورس سے بھی سب واقف ہیں۔