ایک کیس ختم ہوگا تو اور بن جائیں گے‘ وجوہات سب کو پتا ہی ہیں، فواد چوہدری
شیئر کریں
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک کیس ختم ہوگا تو اور بن جائیں گے‘ وجوہات سب کو پتا ہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فراڈ کیس میں زیرحراست سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو راولپنڈی کچہری پہنچا دیا گیا، انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا جہاں فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر کو بکتر بند گاڑی میں جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، انہیں ڈیوٹی جج غلام مصطفٰی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ڈیوٹی جج سے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت مرنا ضروری ہے، دیکھیں کب مرتے ہیں، اب تو مقدمات پر مقدمات بنائے جارہے ہیں، ایک کیس ختم ہوگا تو اور بن جائیں گے، جس کی وجوہات سب کو پتا ہی ہیں، کھاد کی ایک بوری کے بعد چھ بوریوں کا نیا مقدمہ بنے گا۔