میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رنبیر کپور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

رنبیر کپور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

معروف بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو ‘دی لیجنڈ اآف مولا جٹ’ کی شاندار کامیابی کے لیے مبارکباد پیش کی ہے۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں موجود رنبیر کا میڈیا اور مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن ہوا جس میں ایک مداح نے اداکار سے سوال کیا کہ کیا وہ مستقبل میں پاکستانی اداکاروں اور فلمسازوں کے ساتھ کام کریں گے؟رنبیر کپور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فن کسی بارڈر کا محتاج نہیں، میں ضرور پاکستانی فلمساز اور اداکاروں کے ساتھ کام کروں گا، بلکہ میں پاکستانی فلم انڈسٹری کو مولا جٹ کی بڑی کامیابی کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔اداکار نے پاکستانی شہرہ ا?فاق گلوکار عاطف اسلم کی بھی خوب تعریف کی اور بتایا کہ میں عاطف کی اآواز کا مداح ہوں، جب وہ گاتا ہے تو لگتا ہے ایک ہیرو گا رہا ہے۔واضح رہے کہ رنبیر کپور، شاہ رخ خان، کاجول، سونم کپور و دیگر نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت کی ہے جو یکم دسمبر سے شروع ہوا اور 10 دسمبر کو اختتام پذیر ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں