میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلم لیگ (ن) کا پارٹی کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ ،ورکرز کنونشن کا شیڈول جاری

مسلم لیگ (ن) کا پارٹی کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ ،ورکرز کنونشن کا شیڈول جاری

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا ، وزیر اعظم وصدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی ہدایت پر ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن ) نے کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے مرحلہ وار ورکرز کونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے صوبائی عہدیداروں کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں11 سے 17 دسمبر تک ورکرز کنونشن کے انعقاد کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ 11دسمبرکو راولپنڈی، سیالکوٹ ،شیرگڑھ اورمردان میں مسلم لیگ (ن)کے ورکرز کنونشن منعقد ہوئے ۔13 دسمبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن ہوگا جس کے لئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ذمہ داری تفویض کردی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق 14 دسمبر کو لاہور میں ورکرز کنونشن ہوگا جس کیلئے خواجہ عمران نذیر انتظامات کریں گے۔ 15 دسمبر کو شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن ہوگا اس کے لئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ 16 دسمبر کو قصور میں ورکرز کنونشن ہوگا جس کے انتظامات کی ذمہ داری ملک احمد خان کے سپرد کی گئی ہے ۔17 دسمبر کو فیصل آباد میں ورکرز کونشن ہوگا جس کی میزبانی وفاقی وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں