میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دیدی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزارت خزانہ کی جانب سے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ای سی سی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، اس منظوری سے ریکوڈک منصوبے پر کام جلدی شروع ہو سکے گا۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق بیرک گولڈ کمپنی کے ساتھ ریکوڈک معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ہے، معاہدے کے تحت بیرک گولڈ کو پاکستان میں ادائیگیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان بیرک گولڈ کمپنی کو معاہدے کے تحت رقم کی پہلے ہی ادائیگی کر چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں