میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گھوٹکی، ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 20زخمی

گھوٹکی، ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 20زخمی

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

گھوٹکی بائی پاس پر چودھری اعجاز پیٹرول پمپ کے نزدیک ٹرالر اور باراتیوں سے بھری وین میں تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 20 شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق وین میں سوار بارات سکھر سے ڈھرکی جا رہی تھی کہ نیشنل ہائی وے پر سڑک کنارے گنے کی ٹرالیوں کے رش کے باعث حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے، زخمیوں طبی امداد کے لیے تعلقہ ہسپتال گھوٹکی اور انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کے شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد رحیم یارخان، سکھر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، باراتیوں کا تعلق اوڈ برادری سے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں