پی ٹی آئی کومذاکرات کالالی پاپ، پنجاب میں تبدیلی کیلئے لندن میں کھیل شروع
شیئر کریں
پنجاب میں تبدیلی کی تیاریاں، ق لیگ کے چھ ارکان بغاوت پررضا مند، چودھری سالک حسین نے چودھری شجاعت کا پیغام نوازشریف تک پہنچا دیا۔گزشتہ روز چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچے۔ حسن نواز نے دفتر پہنچنے پرانکا استقبال کیا، ملاقات میں اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان اورملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کے بیٹے و وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت کو یہ کہہ کر پارٹی کی صدارت سے ہٹایا گیاکہ ان کادماغی توازن ٹھیک نہیں، ان کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے والے آج بھی ان سے رابطے کرتے ہیں۔ چوہدری سالک نے کہاکہ جو فیصلے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کرکیے تھے، آج بھی اس پر اسٹینڈ کرتے ہیں، مقصد یہی ہے کہ سب مل کر ملک کیلئے کام کریں،کوئی ذاتی مقصدنہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیشہ اپوزیشن کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ حکومت کو گرایا جائے اورغیرمستحکم کیاجائے، اصل میں حکومت نہیں ملک غیر مستحکم ہورہا ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے، جس کو عوام مینڈیٹ دے وہ آئے اور حکومت بنائے، اپوزیشن کو حکومت کیساتھ سپورٹنگ کردار رکھنا چاہیے، ملک اور معیشت کی بات پر اپوزیشن کو حکومت کو سپورٹ کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ میرا خیال ہے سیٹ اپ نہیں، لوگوں کی نیتیں تبدیل ہورہی ہیں، سیٹ اپ تبدیل نہ ہو تو بھی فرق نہیں پڑے گا۔چوہدری سالک نے کہاکہ چوہدری شجاعت کو یہ کہہ کر پارٹی کی صدارت سے ہٹایا گیاکہ ان کادماغی توازن ٹھیک نہیں، گھٹیا حرکت ہے، ان کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے والے آج بھی ان سے رابطے کرتے ہیں، شام کو ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں، ان لوگوں تھوڑی سی شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت کا اتنا بڑا دل ہے کہ وہ انہی لوگوں کے ٹیلی فون سن رہے ہوتے ہیں اور ملاقاتیں کررہے ہوتے ہیں۔