میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا پی ٹی آئی کو پیغام ، شرائط بتادیں

حکومت کا پی ٹی آئی کو پیغام ، شرائط بتادیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کو اپنی شرائط بتا دی ہیں اور صدر مملکت کے ذریعے عمران خان کو آئینی بحران سے بچنے کا پیغام بھجوا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی قیادت سے خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا معاملہ مؤخر کرنے پر زور دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت الیکشن سے متعلق معاملات پارلیمنٹ میں حل کرنے کی خواہاں ہے اوراسی لئے حکومت نے پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں واپس آنے کی دعوت دے دی ہے۔حکومت نے پیغام دیا ہے کہ معاشی صورتحال خراب ہے، اگر مل کر چلا جائے تو سب کیلئے بہتر ہوگااور اگر پی ٹی آئی کے لوگ لچک کا مظاہرہ کریں گے تو ہم بھی لچک دکھائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں