پرویز الہٰی ڈبل گیم نہ کھیلیں، ن لیگ پرویز الہٰی کو مشروط وزیراعلیٰ تسلیم کرنے پر تیار
شیئر کریں
وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) پنجاب میں الیکشن یا پرویز الہٰی کو وزیراعلی ماننے کو تیار ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما چودھری شجاعت سے رابطے میں ہیں اور ان کی جانب سے ٹھوس بات سامنے آنے پر ن لیگ آگے بات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق چودھری برادران کے رابطے بحال ہو گئے لیکن سیاسی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔ ن لیگی ذرائع نے بتایا کہ پرویزالہٰی کی ڈبل گیم نہیں چاہتے، واضح طور پر سامنے آنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ پنجاب کے اجلاس میں متوقع امیدواروں کی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ڈویژن کے صدور کو لسٹیں تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چودھری شجاعت ہمارے اتحادی ہیں، ان سے بات چیت ہوتی ہے، ہم پہلے کی طرح ڈبل گیم نہیں چاہتے۔ خیال رہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما و وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔