ایم کیوایم کے منہ کوخون لگ چکا،کراچی کے لوگ فسادنہیں امن چاہتے ہیں،سعیدغنی
شیئر کریں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پرپیٹرول بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے اورمہنگائی،بیروزگاری کے خلاف ملک گیراحتجاج کے سلسلہ میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت ایمریس مارکیٹ صدرمیں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،پیپلزپارٹی کے رہنماں سعید غنی ، وقارمہدی دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں احتجاجی تحریک کا آغازکردیا ہے،مہنگائی کے طوفان کا خاتمہ نااہل سرکارکو رخصت کیے بغیرنہیں ہوگا،وفاقی حکومت میں بیٹھے کراچی کے دعوے داروں کے منہ پرتالا لگا ہوا ہے،تاریخ گواہ ہے کہ عوام پرجب بھی مشکل وقت آیا،پیپلزپارٹی نے عوام کا مقدمہ لڑا ہے، پیپلزپارٹی سیلیکٹڈ حکومت کی پالیسوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گی۔احتجاجی مظاہرے سیصوبائی وزیرشہلارضا،ایم این اے ڈاکٹرشاہدہ رحمانی، پیپلزپارٹی کراچی کے سیکریٹری جنرل جاوید ناگوری، ایم پی اے راجہ رزاق دیگرنے بھی خطاب کیا۔مظاہرے میں کراچی ڈویژن کے عہدیداروں مرزامقبول،سردارخان،آصف خان ذوالفقار قائمخانی،خلیل ہوت،شکیل چوہدری ،راشدخاضخیلی دیگرنے بھی خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر،صوبائی وزیرمحنت واطلاعات سندھ سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو کی اپیل پر ملک بھر میں سیلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج نوشتہ دیوار ہے ،آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے اور خود کشی کرنے والے وزیراعظم کی پالیسیوں نے عوام خود کشیوں پر مجبور کردیاہے،مہنگائی کے طوفان کا خاتمہ نااہل سرکارکی رخصتی کے بغیرنہیں ہوگا،سیلیکٹڈ حکومت کو جب تک اقتدار سے الگ نہیں کردیتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔کراچی کے لوگوں کو سوچنا ہوگا کہ آج کراچی کی دعوے دار ایم کیوایم مہنگائی پر آواز کیوں بلند نہیں کرتی،ایم کیو ایم کے لوگوں کے منہ کو خون لگ گیا ہے،کراچی کے لوگ اب بدامنی، فسادات نہیں، امن چاہتے ہیں، یہ کراچی میں خونریزی اورفسادات کی سازش کررہے ہیں،نسلہ ٹاور،گجرنالہ پرمکانات کی مسماری پرمگرمچھ کے آنسوبہانے اوراداکاری کرنے والوں نے رہائشی عمارتوں کی قرارداد اورآرڈیننس کی مخالفت کی ۔انہوں نے پارٹی قائد بلاول بھٹو پروفاقی وزیراسد عمرکی تنقید کومسترد کرتے ہوئے کہاکہ ان کے والد کے کارنامے حمودالرحمن کمیشن میں درج ہیں،انہیں چیلنج کرتاہوں عمران خان کا بلاول بھٹو سے مناظرہ کرالیں،بلاول بھٹونے 5 منٹ میں نیازی کو لاجواب نہ کردیا تو ہم اپنے آپ کو جیالا کہلوانا چھوڑدیں گے۔