میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موبائل میں چرس کیس اسمگلنگ کاالزام، رکن اسمبلی کابھائی اورپولیس افسربری

موبائل میں چرس کیس اسمگلنگ کاالزام، رکن اسمبلی کابھائی اورپولیس افسربری

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

( رپورٹ :عقیل احمد ) کراچی پولیس نے 76 کلوگرام چرس برآمدگی کیس میں سی آئی اے جامشورو کے سب انسپکٹر اور پی پی کے رکن قومی اسمبلی سکندر راہپوٹو کے بھائی کو بری کردیا ہے اور ان کا نام کیس سے خارج کرکے چالان عدالت میں جمع کرادیا ہے، 18 جولائی 2021ء کو سی آئی اے جامشورو کی پولیس موبائل سے بوٹ بیسن کراچی کے علاقہ میں رینجرز نے 76 کلوگرام برآمد کی تھی، اس پولیس موبائل میں دو کانسٹیبل محمد یعقوب اور غلام عباس سادہ لباس میں تھے، جبکہ اعجاز علی ، راحب حسین ، احمد نواز اور عبدالحمید پولیس وردی میں ملبوس تھے۔ ابتدائی تفتیش میں کلفٹن پولیس نے سب انسپکٹر سرور راہپوٹو ، انسپیکٹر نثار بھٹی ، اصغر پنہور اور عبدالجبار سولنگی کو نامزد کردیا تھا، مگر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ضلع جنوبی کراچی عبدالجبار گجر نے پولیس کی تفتیش سے اختلاف کرتے ہوئے نوٹ لکھا کہ سرور راہپوٹو ، نثار بھٹی ، اصغر پنہور اور عبدالجبار سولنگی پر کیس ثابت نہیں ہوتا اس لیے ان کے نام کیس سے خارج کیے جائیں۔ پبلک پراسیکیوٹر کی رپورٹ پر بوٹ بیسن تھانہ کے تفتیشی افسر نے ان چاروں اہلکاروں کے نام کیس سے خارج کردیے ہیں اور چالان عدالت میں جمع کرادیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں