میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی کابینہ میں ردوبدل' شیخ رشید کووزیر داخلہ بنا دیا گیا

وفاقی کابینہ میں ردوبدل' شیخ رشید کووزیر داخلہ بنا دیا گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرکے شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ ، بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو اینٹی نارکووٹکس جبکہ اعظم خان سواتی کو ریلوے کا قلمدان سونپ دیا ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید سے وزارت ریلوے کا قلمدان واپس لے کر انہیں وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں اب وزیر انسداد و منشیات بنایا گیا ہے ۔اس کے علاوہ اعظم سواتی کو شیخ رشید کی جگہ وزیر ریلوے کا قلمدان دیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھانے والے ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں