میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایل او سی کی خلاف ورزی، بھارتی سفارتکار دفتر خارجہ طلب

ایل او سی کی خلاف ورزی، بھارتی سفارتکار دفتر خارجہ طلب

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرنے پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے 9 دسمبر کو ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، بھارتی افواج کی فائرنگ سے ایک 55 سالہ خاتون زخمی ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سفارت کار کو بتایا گیا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہے ۔پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے ، بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں