ڈریپ کے قانونی اختیار پر قدغن نہیں لگا سکتے ،ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
لاہور ہائیکورٹ نے ڈریپ کے خلاف درخواستیں ناقابل سماعت قرار دینے سے متعلق 25صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے تحریری حکم جاری کیا۔فاضل عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں ڈریپ ایکٹ کو قانونی قرار دیدیا،ڈریپ کو اختیار ہے معیار چیک کرے اور کارروائی کرے ۔ڈریپ کے قانونی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے ،ڈریپ کو ماسک اور سینی ٹائزرز کا معیار چیک کرنے کا اختیار ہے ، ڈریپ کے قانونی اختیار پر قدغن نہیں لگا سکتے ۔