میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں مزید 1 ہزار این جی اوزکی رجسٹریشن منسوخ

سندھ میں مزید 1 ہزار این جی اوزکی رجسٹریشن منسوخ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ حکومت نے مزید ایک ہزار این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی ، این جی اوز کی منسوخی کا فیصلہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں کیا گیا ۔اس حوالے سے سیکریٹری سماجی بہبود نواز شیخ نے کہا کہ کراچی میں 697، سکھر میں 263 اور لاڑکانہ کی 40 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ۔سندھ میں اب تک مجموعی طور پر 5 ہزار 693 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کی جاچکی ہے ، سیکریٹری سماجی بہبود نے بتایا کہ مذکورہ این جی اوز نے آڈٹ رپورٹ اور الیکشن رپورٹس جمع نہیں کرائی تھیں جس کے بعد ان کیخلاف یہ اقدام کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال7 اکتوبر کو پاکستانی وزارت داخلہ نے ملکی قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والی18 عالمی این جی اوز کو 60روز میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں