میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور،وکلا کا پی آئی سی پر حملہ ،توڑ پھوڑ

لاہور،وکلا کا پی آئی سی پر حملہ ،توڑ پھوڑ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وکلا کی بڑی تعداد نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا، ہسپتال میں توڑپھوڑ کی،پولیس وکلا کو روکنے میں بے بس دکھائی دی۔ ہاتھوں میں ڈنڈے اور سوٹے تھامے وکلا کی بڑی تعداد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی داخل ہو گئی، ایمرجنسی کا دروازہ توڑ دیا، پولیس، وکلا کو روکنے کو کوشش کرتی رہی جس کے سبب ان کی آپس میں تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم وکلا پولیس کو خاطر میں نہ لائے ۔اس دوران ڈاکٹر اور نرسز ایک مریضہ کا علاج چھوڑ کر چلے گئے ، علاج رکنے کے سبب بزرگ خاتون جاں بحق ہو گئی، گلشن بی بی کو دل میں تکلیف کے سبب ہسپتال میںعلاج کیلئے لایا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں