میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا سرکاری سطح پر مساجد میں نماز جمعہ کے خطبہ کیلئے تقاریر دینے کا فیصلہ

حکومت کا سرکاری سطح پر مساجد میں نماز جمعہ کے خطبہ کیلئے تقاریر دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ملک میں مذہبی منافرت ختم کرنے بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے مساجد میں ایکدوسرے کے فرقہ کیخلاف کسی قسم کی بات چیت تقاریر کرنے پر پابندی کیلئے حکومت نے سرکاری سطح پر تمام مساجد میں نماز جمعہ کے خطبہ کیلئے تقاریر دینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں محکمہ اوقاف کے حکام کو باقاعدہ ہدایات جاری کی جارہی ہیں جس میں محکمہ اوقاف کے حکام کو کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری سطح پر تحریری خطبہ کی تقریر تمام مسالک کے علما کرام کو فراہم کرینگے جو ان تقاریر کو کرنے کے پابند ہونگے ان تقاریر سے ہٹ کر خطاب کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہوگی ، اس کا مقصد فرقہ واریت کا خاتمہ امن و امان کی فضا کو قائم رکھنا اور ایک دوسرے کے فرقے کا احترام لازم قرار دینا مقصود ہے اس سلسلہ میں صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائیگی جس کے بعد تمام جامع مساجد میں سرکاری سطح پر فراہم کیا جانیوالا خطبہ ہی جمعہ کے روز پڑھا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں