حیدرآباد اینٹی کرپشن،سندھ بلڈنگ کے 2افسر گرفتار ،تھپڑوں کی برسات
شیئر کریں
اینٹی کرپشن کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کاروائی، دو ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار، ڈپٹی ڈائریکٹر افضال احمد کی گرفتاری کے دوران مزاحمت، اینٹی کرپشن اہلکاروں نے تھپیڑوں کی باسرش کردی، تفصیلات کے مطابق آٹو بھان روڈ پر غیرقانونی تعمیرات کیس میں نامزد دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا ہے، اینٹی کرپشن ٹیم نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کاروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سٹی افضال احمد کو گرفتار کرلیا، دوران گرفتاری افضال احمد نے مزاحمت کی تو اینٹی کرپشن اہلکاروں نے تھپڑوں کی بارش کردی، اینٹی کرپشن نے سوک سینٹر حیدرآباد میں آفس جاتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیمولیشن جمیل چانڈیو کو بھی گرفتار کرلیا، دونوں افسران کو تھانہ جی آر منتقل کیا گیا جبکہ آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، روزنامہ جرات کی جانب سے گرفتاریوں کی تصدیق کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران ڈاوچ کو معتدد بار کالز کی گئیں لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی، دونوں افسران سمیت دیگر افسران غیرقانونی تعمیرات کیس میں نامزد ہیں، دوسرے افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں.