میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سڑکوں کے ٹھیکوں میں عدم شفافیت، کنٹریکٹرز عدالت پہنچ گئے

سڑکوں کے ٹھیکوں میں عدم شفافیت، کنٹریکٹرز عدالت پہنچ گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی میں سڑکوں کی بحالی کے ٹھیکوں میں عدم شفافیت کے خلاف کنٹریکٹرز نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔عدالت نے کے ایم سی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس یوم میں کے ایم سی سے جواب طلب کرلیا سندھ ہائیکورٹ میں ٹھیکوں میں عدم شفافیت کے خلاف کانٹریکٹرز کی درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے کے ایم سی سے ترقیاتی منصوبوں کی رپورٹ طلب کرلی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اگست دو ہزار تئیس میں بارشوں سے تباہی سڑکوں کی بحالی کیلئے اکتالیس اسکیمیں منظور کی گئیں،لیکن ان اسکیموں کیلیے پبلک نوٹس جاری نہیں کیے گئے،من پسند کمپنیوں کو براہ راست ٹھیکے دئیے گئے،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار نے یہ سرکاری دستاویزات کیسے حاصل کیں عدالت نے کہا کہ سرکاری دستاویزات غیر قانونی طور پر حاصل کرنے خلاف مقدمہ بھی ہوسکتا ہے درخواست گزار کے وکیل نیموقف اختیار کیا کہ میں درخواست گزار سے پوچھ کر صورتحال عدالت کے سامنے رکھ دوں گا،جو محکمے غیر فعال ہوچکے ہیں انکے انجینئرز ابھی بھی کام کررہے ہیں وجہ نہیں بتائی جارہی کہ پراسس ڈسٹرب کیوں کیا جارہا ہے،اس سے عوام کے ٹیکسوں سے حاصل رقم ضائع ہو رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں