میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیر عمارت گر گئی 5؍افراد جاں بحق

شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیر عمارت گر گئی 5؍افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر5 میں قادری مسجد کے قریب زیر تعمیر عمارت گرنے سے5 افراد جاں بحق جب کہ چار مزدور زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیرعمارت گرگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے آنے والے افراد کو نکالنے کے لے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 80 گز کے پلاٹ پر مکان تعمیر کیا جا رہا تھا، جو گر گیا اور متعدد مزدور ملبے تلے آگئے۔اب تک 4 مزدوروں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 3 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔پولیس کے مطابق حادثہ اس دوران پیش آیا جب 2 منزلہ عمارت پر تیسری منزل کی چھت ڈالی جا رہی تھی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ عمارت کے ملبے سے 1 اور شخص کی لاش نکال لی گئی ہے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے جبکہ زیرِ تعمیر عمارت گرنے سے زخمی ہونے والے 3 افراد زیرِ علاج ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے، حادثے کی جگہ پر رش کے باعث ریسکیو اہل کاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں