میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصل آباد ، 7 سالہ بچی اغوا ،زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد ، 7 سالہ بچی اغوا ،زیادتی کے بعد قتل

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

فیصل آباد میں درندہ صفت سفاک ملزم نے 7 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ڈجکوٹ کے علاقے گاؤں باراں میں 2 روز قبل گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی کی نعش صبح ویرانے میں جھاڑیوں سے ملی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ لواحقین نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سمندری فیصل آباد روڈ ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس درندہ صفت قاتل کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ ادھر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتا ل منتقل کردیا جبکہ سی پی او فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ علی ضیا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں