میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ پر اسرائیلی بمباری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 900، حماس کے حملوں میں اسرائیلی ہلاکتیں 1200سے تجاوز

غزہ پر اسرائیلی بمباری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 900، حماس کے حملوں میں اسرائیلی ہلاکتیں 1200سے تجاوز

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غزہ پر اسرائیل نے پانچویں روز بھی حملے جاری ر کھے ،اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 سو ہوگئی اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہیں،حماس کے حملوں کی میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1200تک پہنچ گئی۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، پناہ گزین کیمپ پر بھی حملے کئے گئے ، اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،ایمبولینس اور امدادی کارکن بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں ہیں ۔ اسرائیلی بمباری میں 9 صحافی جاں بحق ہوچکے ہیں۔اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی مزید سخت کردی ہے، پانی بجلی، خوراک اور ایندھن کی فراہمی مکمل بند کردی گئی ہے جس کے باعث پہلے سے پابندیوں کے شکار غزہ کے رہائشیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہلاک 14فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی ہے جبکہ حماس کے حملے میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 170ہوگئی ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے حملے میں اب تک اسرائیلیوں کی ہلاکتیں 12 سو سے زائد ہو گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں