عارف بلڈرز نے حیدرآباد کی سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین ہتھیا لی
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بدنام زمانہ بلڈرز عارف بلڈرز نے حیدرآباد کی سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین ہتھیا لی، صادق لیونا میں 12 ایکڑ سے زائد سرکاری زمین شامل ہونے کا انکشاف، محکمہ ریونیو کے ذریعے جعلسازی کرکے سرکاری زمینوں کو ہائوسنگ اسکیموں میں شامل کیا گیا، صادق لیونا کئے سال ہونے کے بعد بھی نامکمل، الاٹیز کی کروڑوں روپے داؤ پر لگ گئے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں، غیر قانونی تعمیرات اور فلڈ زون میں زمینوں پر قبضے کرکے غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والے بدنام زمانہ بلڈرز عارف بلڈرز نے حیدرآباد میں سرکاری زمین بھی ڈکار لی ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق عارف بلڈرز نے کئے سال پہلے بائے پاس پر صادق لیونا نامی اسکیم شروع کی تھی جس میں 12 ایکڑ سے زائد بھڈے کی زمین بھی شامل کرکے اسکیم میں شامل کیا گیا، ذرائع کے مطابق سرکاری زمینوں کا محکمہ ریونیو کی مدد سے جعلساز? کرکے رکارڈ بنایا گیا، ذف کے مطابق صادق لیونا اسکیم میں بھی جعلساز? کرکے پلاٹس کو بھی جعلی طریقوں سے مختلف لوگوں کو بیچا گیا اور کئے سال گذرنے کے باوجود الاٹیز کو بھی قبضہ بھی نہیں دیا گیا اور ڈوولپمینٹ چارجز کی مد میں کروڑوں روپے لینے کے باوجود اسکیم میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا گیا نہ ہی بنیادی سہولیات مہیا کی گئیں، واضع رہے کہ عارف بلڈرز حیدرآباد کا بدنام زمانہ بلڈرز ہے جس کی مافیا کے پنجے ہر سرکاری اداروں میں گاڑے ہوئے ہیں جس کے باعث عارف بلڈرز قانون کی گرفت سے باہر ہے۔