میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حافظ سعدرضوی کی عدم رہائی،کالعدم ٹی ایل پی کی ملک گیراحتجاج کی تیاریاں

حافظ سعدرضوی کی عدم رہائی،کالعدم ٹی ایل پی کی ملک گیراحتجاج کی تیاریاں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ شعیب مختار )سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود بھی کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی عمل میں نہ آنے پر ملک گیر احتجاج کی تیاریاں شروع ہو گئیں، مرکزی مجلس شوریٰ کی ہدایت پر قافلے لاہور پہنچنا شروع ہو گئے۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے کارکنان سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے بھی حافظ سعد رضوی کی نظربندی کالعدم قرار دیدی گئی ہے جس کے دو روز گزر جانے کے باوجود بھی انکی رہائی تاحال عمل میں نہیں آئی ہے۔ اس ضمن میں کالعدم ٹی ایل پی نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جس کے تحت کارکنان سے لاہور مرکز پہنچنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے کارکنان کو مکمل طور پر پر امن رہنے کی ہدایات دی گئیں ہے، گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹی ایل پی کے کارکنان کی جانب سے سعد رضوی کی ناجائز نظربندی کیخلاف اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا ہے جس میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اسی لیے قانونی راستہ اپنایا ہے۔ عوام کو قانون کی پابندی اور عدلیہ کے احترام کا لیکچر دینے والی حکومت پارٹی کے مرکزی امیر حافظ محمد سعد حسین رضوی کی رہائی میں رکاوٹ بن کر توہین عدالت سے باز رہے اور انہیں فی الفور رہا کرکے اپنے جمہوری ہونے کا ثبوت دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں