میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کی کارروائی محکمہ مال کے خاکروب کے گھر سے خزانہ مل گیا

نیب کی کارروائی محکمہ مال کے خاکروب کے گھر سے خزانہ مل گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

 

قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے محکمہ مال کے خاکروب کے گھر سے 6 کلو سونا، کرنسی نوٹوں سے بھری 2 بوریاں برآمد کرلیں۔ اس حوالے سے تفصیلات میں ترجمان نیب نے بتایا ہے کہ قومی احتساب بیورو ملتان کی طرف سے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں کارروائی کی گئی ، کیوں کہ قومی احتساب بیورو کو اطلاعات ملی تھیں کہ محکمہ مال کا خاکروب کلیم غیر قانونی ذرائع کے اثاثے بنانے میں ملوث ہے ، ان معلومات کی بنیاد پر نیب ملتان کی طرف سے جب ملزم کے گھر چھاپہ مارا گیا تو محکمہ مال کے خاکروب کے گھر سے 6 کلو سے زائد سونا بر آمد کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ ملزم کلیم عرف ’کلو‘ کے گھر سے کرنسی نوٹوں سے بھری 2 بوریاں ملیں ، جب کہ نیب کی طرف سے وہاں سے پرائز بانڈز سے بھری ایک بوری بھی قبضے میں لے لی گئی۔نیب ترجمان کی طرف سے مزید بتایا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزم کلیم عرف کلو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، تاہم اس کے بھائی رشید کو حراست میں لے لیا گیا ، جس سے کیس کے حوالے سے مزید چھان بین کی جائے گی جس کی روشنی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی بروئے کار لائی جائے گی۔دوسری طرف حالیہ دنوں میں ایک اور خبر بھی سامنے آئی تھی ، جس کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں چند مسلح افراد خاکروب کی تنخواہ چھین کر فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ شہر کے مصروف ترین علاقے کوئنس روڈ پر دن دہاڑے واردات میں مسلح ملزمان بنک سے اپنی تنخواہ لے کر گھر کی طرف جانے والی سکھر بلدیہ کی خاکروب خاتون مسمات لکشمی بائی سے اس کی تنخواہ سمیت 36 ہزار روپے کی رقم چھین کر لے گئے خاتون اپنے ساتھ ہونے والی واردات پر سڑک پر کھڑی روتی چلاتی رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں