مولانا فضل الرحمن کو کے پی کے سے نہیں نکلنے دیں گے ، محمود خان
شیئر کریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو کے پی کے سے نہیں نکلنے دیں گے ،مارچ کے لوگوں کو آنسو گیس کے گولوں سے نہیں بلکہ پیار محبت سے روکیں گے ہم اس تاریخ کا انتظار کررہے ہیں جب یہ نکلیں گے تو پھر اپنا منصوبہ دوں گا ۔گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی کے سے لوگ مولانافضل الرحمن کے ساتھ نہیں نکلیں گے ۔ جب مولانا کے لوگ آئیں گے تو پتہ چلے گا کہ کتنے لوگ ہیں۔ تاہم یقین ہے کہ خیبرپختونخوا سے زیادہ لوگ مولانا کے ساتھ نہیں ہونگے ۔مولانا فضل الرحمن پندرہ لاکھ لوگ نہیں لا سکتے میرا نہیں خیال کہ مولانا کے ساتھ اتنے زیادہ لوگ آئیںگے ۔مدرسوں کے بچوں کو سیاست سے دور رکھنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ ہم آزدی مارچ کے شرکاء کو گیس کے گولے نہیں ماریں گے بلکہ ان کو محبت اور پیار سے روکیں گے ۔ہم اس تاریخ کا انتظار کررہے ہیں جب یہ نکلیں گے ۔ جب یہ لوگ نکلیں گے تو پھر اپنا منصوبہ دوںگا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ پی ٹی آئی کے لوگ ادھر ادھر نہیں ہونگے ۔ تحریک انصاف کی حکومت وفاق اور صوبوں میں پانچ سال پورے کرے گی ۔حکومت کو کچھ نہیں ہو گا۔اس بات کا خدشہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن کراچی چلے جائیں گے اور پھر ادھر سے اسلام آباد پہنچ جائیں وہ انشاء اﷲ کے پی کے سے نہیں نکلیں گے ۔