حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے ممکنہ دھرنے کی تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ نورالحق قادری کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے نور الحق قادری کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے موزوں طریقہ کیا ہو سکتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی سفارشات پر وزیراعظم قریبی رفقاء سے مشاورت کریں گے ۔