میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حسن ، حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کی تیاری، جائیداد کی تحقیقات کیلئے نیب ٹیم لندن جائیگی

حسن ، حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کی تیاری، جائیداد کی تحقیقات کیلئے نیب ٹیم لندن جائیگی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ ایجنسیاں) قومی احتساب بیورو نیب کی ایک ٹیم برطانیہ میں موجود شریف خاندان کی جائیداد کی تحقیقات کے سلسلے میں لندن روانہ ہو سکتی ہے ۔میڈیا رپورٹ میں ذرا ئع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ تحقیقاتی ٹیم نیب حکام کی جانب سے برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط کے مطابق لندن روانہ کی جائے گی جو باہمی قانونی معاہدے کی پاسداری کے لیے لکھا گیا تھاذرائع نے بتایا کہ چونکہ برطانوی حکام کی جانب سے نیب کو اپنے خط کا جواب اب تک موصول نہیں ہوا اس لیے نیب حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کیس میں خود سے تحقیقات کی جائیں گی ،جبکہ لندن جانے والی ٹیم 13اکتوبر سے قبل اسلام آباد واپس پہنچے گی اور احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کی صاحبزاری مریم نواز اور صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گیپاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے ائی ٹی کی جلد 10ہی شریف خاندان اور بین الاقوامی حکومتوں کے درمیان باہمی کاروباری معاہدوں کے حوالے سے ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ نیب حکام نے انٹر پول سے حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے عمل کا آغاز کردیا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں کو اشتہاری قرار دینے کے بعد نیب حکام احتساب عدالت کے احکامات موصول ہونے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد حکام وزارت خارجہ سے معاملہ انٹر پول کے سامنے اٹھانے کی درخواست کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں