سب کو پتا ہے فیصل واوڈا کس کا ماوتھ پیس ہے، بانی پی ٹی آئی
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
عمران خان کا کہنا ہے کہ سب کو پتا ہے فیصل واوڈا کس کا ماوتھ پیس ہے، جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کروانے کیلئے یہ میرے پیچھے پیچھے پھرتا تھا، ارشد شریف قتل کا اوپن ٹرائل کر لیں سب سامنے آجائے گا۔تفصیلات کے مطابق صحافی نے سوال کیا کہ فیصل واوڈا نے الزام لگایا ہے کہ ارشد شریف قتل کے پلاٹ میں آپ، جنرل فیض اور مراد سعید شامل تھے اس پر عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف قتل کا اوپن ٹرائل کر لیں سب سامنے آجائے گا، فیصل واوڈا کن کا ماؤتھ پیس ہے سب کو پتا ہے، فیصل واوڈا میرے پیچھے پیچھے پھرتا تھا جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کروانے کیلئے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک ڈنڈا پکڑا ہوا آدمی جو فیصلہ کرتا ہے اور وہ اس ملک کا قانون بن جاتا ہے، ملک کو جمہوریت اور قانون کی بالادستی ہی بچا سکتی ہے، حکومت کی آئی ایم ایف سے ڈیل کا علم نہیں۔