میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب ترامیم کے فوری بعد،نیب نے 161 مقدمات محکمہ اینٹی کرپشن کو بھیج دیے

نیب ترامیم کے فوری بعد،نیب نے 161 مقدمات محکمہ اینٹی کرپشن کو بھیج دیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

نیب ترامیم کے بعد نیب نے 161کیسز محکمہ اینٹی کرپشن کو ارسال کردیے۔ ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات اب اینٹی کرپشن کرے گی۔اینٹی کرپشن کو بھیجے گئے 161 کیسز میں کے ڈی اے، ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، بورڈ آف ریونیو،زراعت، آبپاشی، ورکس اینڈ سروسز، اسکول ایجوکیشن، ایکسائز،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، صحت اور بلدیات جیسے محکموں کے افسران کے مقدمات شامل ہیں۔ ان کیسز میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، محکمہ خوراک، محکمہ زکواۃ اور کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم بحال کرنے کے بعد نیب نے تمام کیسز اینٹی کرپشن کو بھیج دیے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ ساتھ ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں