میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حماد صدیقی10سال سے بیرونِ ملک فرار

حماد صدیقی10سال سے بیرونِ ملک فرار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی اپیلوں کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا ہے کہ حماد صدیقی اشتہاری مجرم اور 10 سال سے بیرونِ ملک فرار ہے اسے واپس نہیں لایا گیا۔تحریری حکم نامے میں عدالتِ عالیہ کا کہنا ہے کہ کیس میں انتہائی غیر معیاری اور ناقص تفتیش کا انکشاف ہوا، گمراہ کن ایف آئی آر کے ذریعے اصل مجرموں کو تحفظ فراہم کیا گیا، کیس میں گواہان خوف کی وجہ سے سامنے نہیں آئے، پولیس نے بھی بھتہ وصولی کو سامنے لانے سے گریز کیا۔سندھ ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامے میں کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن نے بھی آگ کی وجہ جاننے کے لیے ماہرین سے کیمیکل تجزیہ کرانے سے گریز کیا، ایسے واقعات روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے، سندھ ہائی کورٹ کے سامنے 3 سال بعد رضوان قریشی کی جے آئی ٹی سامنے آئی، اگر یہ رپورٹ سامنے نہ آتی تو اصل مجرم فرار ہو چکے ہوتے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے حقائق تک پہنچنے کے لیے درست تفتیش تک نہیں کی، حفاظتی اقدامات نہ ہونے کا الزام لگا کر پولیس نے اپنی ذمے داری سے گریز کیا۔عدالت نے تحریری حکم نامے میں سندھ حکومت کو تمام فیکٹریوں کا معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی کے تمام فیکٹری مالکان آگے لگنے سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں