سپرہائی وے سے 67 کروڑ روپے کا پانی چوری، 1500 فیکٹریوںکو فراہمی
ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سہراب گوٹھ کے ٹاؤن چیئرمین نے سپرہائی وے سے 67 کروڑ روپے کا پانی چوری ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کارروائی کے لیے ڈی جی رینجرز اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین لالارحیم خط میں الزام عائد کیاکہ سپرہائی وے سے67 کڑور کا پانی چوری کیا جاتا ہے،جو عوام کا پانی ہے،متعدد بار ایم ڈی واٹرکارپوریشن کو آگاہ کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی،عوام کو فراہم کیے جانے والا میٹھا پانی چوری کرکے پندرہ سو سے زائد فیکٹریوں میں فراہم کیا جارہاہے،جس کے باعث علاقہ میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے