میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خواتین اساتذہ سے زیادتی، پرنسپل کے گھر سے منشیات ،ممنوعہ ادویات برآمد

خواتین اساتذہ سے زیادتی، پرنسپل کے گھر سے منشیات ،ممنوعہ ادویات برآمد

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

گلشنِ حدید کے نجی اسکول میں خواتین اساتذہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے پرنسپل کے گھر سے منشیات اور ممنوعہ ادویات برآمد کر لی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ سب انسپکٹر کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق تفتیشی پولیس کے اسکول پرنسپل کے گھر پر چھاپے کے دوران منشیات اور ممنوعہ ادویات برآمد کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار نجی اسکول کے پرنسپل کے خلاف اس سے قبل بھی مقدمہ درج ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں اسکول کے مالک کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزم اسکول کا مالک اور پرنسپل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں